یوٹیوب چینل ہیک یا ڈیلیٹ ہو جائے تو کیسے واپس حاصل کریں؟

سوال

اگر یوٹیوب چینل کسی وجہ سے بند یا ہیک ہو جائے تو اسے بحال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب

اگر چینل ہیک ہو جائے تو فوراً accounts.google.com پر جا کر اپنا پاسورڈ تبدیل کریں اور Google Support سے رابطہ کریں۔ یوٹیوب ہیلپ فارم میں اپنی تفصیل درج کریں جیسے چینل یو آر ایل، ای میل، اور ہیک ہونے کی تاریخ۔ اگر چینل ڈیلیٹ ہو جائے مگر 30 دن کے اندر ہو تو Google account restore page کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے۔ یوٹیوب ٹیم معائنہ کے بعد چینل واپس کر سکتی ہے بشرطیکہ آپ کی شناخت اور ملکیت درست ہو۔

تمام سوالات