یوٹیوب پر صرف اشتہارات کے علاوہ اور کون کون سے طریقوں سے آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے؟
یوٹیوب سے آمدنی کے کئی ذرائع ہیں: (1) Google AdSense کے ذریعے ویڈیوز پر اشتہارات، (2) چینل ممبرشپ جہاں مخصوص ناظرین ماہانہ فیس دیتے ہیں، (3) سپر چیٹس اور سپر اسٹیکرز لائیو ویڈیوز کے دوران، (4) اسپانسرشپس یعنی برانڈز سے معاہدے، (5) افیلیئیٹ مارکیٹنگ جہاں آپ کسی پراڈکٹ کا لنک دیتے ہیں اور خریداری پر کمیشن ملتا ہے، اور (6) ڈیجیٹل یا فزیکل مصنوعات کی فروخت۔ متنوع ذرائع سے آمدنی بڑھائی جا سکتی ہے۔
نوٹ:
ان میں سے جو طریقے ناجائز امور (جیسے بے پردگی، عریانیت، میوزک، حرام پروڈکٹس وغیرہ) پر مشتمل ہیں ان کے اشتہارات کی آمدنی اکثر علمائے کرام کے نزدیک ناجائز ہے، اس لیے مشکوک آمدنی کی بے برکتی سے خود کو بچاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ حلال طریقے اختیار کیجیے جوکہ بہت زیادہ ہیں۔