محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

55 مستعمل بحور:

(1) بحر ہزج سالم: (بکثرت مستعمل)
ہزج مربع سالم: مفاعیلن مفاعیلن 
ہزج مسدس سالم: مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن 
ہزج مثمن سالم: مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
ہزج مثمن سالم مضاعف: مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(2) بحر ہزج مثمن محذوف:
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(3) بحر ہزج مثمن مقبوض: (بکثرت مستعمل)
مفاعلن مفاعلن مفاعلن مفاعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(4) بحر ہزج مثمن اشتر:
فاعلن مفاعیلن فاعلن مفاعیلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(5) بحر ہزج مثمن مقبوض:
مفاعلن مفاعیلن مفاعلن مفاعیلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(6) بحر ہزج مثمن اخرب:
مفعولُ مفاعیلن مفعولُ مفاعیلن (بکثرت مستعمل) /
مکفوف: مفعولُ مفاعیل مفاعیل مفاعیلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(7) بحر ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف: (بکثرت مستعمل)
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(8) بحر ہزج مسدس محذوف: (بکثرت مستعمل)
مفاعیلن مفاعیلن فعولن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(9) بحر ہزج اخرب مقبوض محذوف:
مفعول مفاعلن فعولن /
مسدس اخرم اشتر محذوف: مفعولن فاعلن فعولن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(10) بحر ہزج مربع اشتر مقبوض مضاعف:
فاعلن مفاعلن فاعلن مفاعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(11) بحر ہزج مربع محذوف:
مفاعیلن فعولن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(12) بحر ہزج مربع محذوف مضاعف:
مفاعیلن فعولن مفاعیلن فعولن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(13) بحر رجز سالم: (بکثرت مستعمل)
بحر رجز مربع سالم: مستفعلن مستفعلن 
بحر رجز مسدس سالم: مستفعلن مستفعلن مستفعلن 
بحر رجز مثمن سالم: مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلن
بحر رجز مثمن سالم مضاعف: مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلن 
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(14) بحر رجز مثمن مطوی:
مفتعلن مفتعلن مفتعلن مفتعلن 
مثمن مطوی مخبون: مفتعلن مفاعلن مفتعلن مفاعلن 
مثمن مخبون مطوی: مفاعلن مفتعلن مفاعلن مفتعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(15) بحر رمل مثمن محذوف: (بکثرت مستعمل)
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(16) بحر رمل مثمن مخبون محذوف: (بکثرت مستعمل)
فاعلاتن فعِلاتن فعِلاتن فعِلن /
فاعلاتن فعِلاتن فعِلاتن فعْلن /
فعِلاتن فعِلاتن فعِلاتن فعِلن /
فعِلاتن فعِلاتن فعِلاتن فعْلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(17) بحر رمل مثمن مشکول: (بکثرت مستعمل)
فعِلاتُ فاعلاتن فعِلاتُ فاعلاتن /
مثمن مشکول مسکّن(یا مضارع مثمن اخرب): مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(18) بحر رمل مسدس محذوف: (بکثرت مستعمل)
فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(19) بحر رمل مسدس مخبون محذوف: (بکثرت مستعمل)
فاعلاتن فعِلاتن فعِلن /
فعِلاتن فعِلاتن فعِلن /
فاعلاتن فعِلاتن فعْلن /
فعِلاتن فعِلاتن فعْلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(20) بحر متقارب سالم: (بکثرت مستعمل)
متقارب مربع سالم: فعولن فعولن 
متقارب مسدس سالم: فعولن فعولن فعولن 
متقارب مثمن سالم: فعولن فعولن فعولن فعولن
متقارب مثمن سالم مضاعف: فعولن فعولن فعولن فعولن فعولن فعولن فعولن فعولن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(21) بحر متقارب مثمن محذوف: (بکثرت مستعمل)
فعولن فعولن فعولن فعو
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(22) بحر متقارب مثمن اثرم مقبوض: (بکثرت مستعمل)
فعْلُ فعول فعول فعولن
بحرِ ہندی پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(23) بحر متقارب مثمن اثرم مقبوض محذوف:
فعْلُ فعول فعول فعَل
بحرِ ہندی پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(24) بحر متقارب مثمن اثرم مقبوض محذوف مضاعف:
فعلُ فعول فعول فعول فعول فعول فعول فعو
بحرِ ہندی پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(25) بحر متقارب مثمن اثرم مقبوض مضاعف:
فعلُ فعول فعول فعول فعول فعول فعول فعولن
بحرِ ہندی پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(26) بحر متقارب  مسدس محذوف:
فعولن فعولن فعو
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(27) بحر متقارب مربع اثلم سالم مضاعف:
فعلن فعولن فعلن فعولن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(28) بحر متدارک سالم: (بکثرت مستعمل)
متدارک مربع سالم:فاعلن فاعلن 
متدارک مسدس سالم: فاعلن فاعلن فاعلن 
متدارک مثمن سالم: فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
متدارک مثمن سالم مضاعف: فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(29) بحر متدارک مخبون: (بکثرت مستعمل)
متدارک مربع مخبون: فعِلن فعِلن 
متدارک مسدس مخبون: فعِلن فعِلن فعِلن 
متدارک مثمن مخبون: فعِلن فعِلن فعِلن فعِلن 
متدارک مثمن مخبون مضاعف: فعِلن فعِلن فعِلن فعِلن فعِلن فعِلن فعِلن فعِلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(30) بحر کامل سالم: (بکثرت مستعمل)
کامل مربع سالم: متفاعلن متفاعلن 
کامل مسدس سالم: متفاعلن متفاعلن متفاعلن 
کامل مثمن سالم: متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن
کامل مثمن سالم مضاعف: متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(31) بحر وافر سالم:
وافر مربع سالم: مفاعلتن مفاعلتن 
وافر مسدس سالم: مفاعلتن مفاعلتن مفاعلتن 
وافر مثمن سالم: مفاعلتن مفاعلتن مفاعلتن مفاعلتن 
وافر مثمن سالم مضاعف: مفاعلتن مفاعلتن مفاعلتن مفاعلتن مفاعلتن مفاعلتن مفاعلتن مفاعلتن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(32) بحر وافر مسدس مقطوف:
مفاعلتن مفاعلتن فعولن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(33) بحر مضارع مثمن مکفوف محذوف:
مفاعیل فاعلات مفاعیل فاعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(34) بحر مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف:
مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن (بکثرت مستعمل) /
مثمن اخرب محذوف: مفعول فاعلاتن مفعول فاعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(35) بحر مجتث مثمن مخبون:
مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلاتن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(36) بحر مجتث مثمن مخبون محذوف: (بکثرت مستعمل)
مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعِلن /
مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعْلن /
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(37) بحر مجتث مسدس مخبون:
مفاعلن فعلاتن مفاعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(38) بحر منسرح مثمن مطوی مکسوف:
مفتعلن فاعلن مفتعلن فاعلن /
مثمن مطوی موقوف: مفتعلن فاعلاتُ مفتعلن فاعلان
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(39) بحر منسرح مثمن مطوی منحور:
مفتعلن فاعلاتُ مفتعلن فع
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(40) بحر منسرح مسدس مطوی مکسوف:
مفتعلن فاعلن مفتعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(41) بحر مقتضب مثمن مطوی:
فاعلاتُ مفتعلن فاعلاتُ مفتعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(42) بحر سریع مسدس مطوی مکسوف:
مفتعلن مفتعلن فاعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(43) بحر سریع مسدس مخبون مکسوف:
مستفعلن مستفعلن فعولن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(44) بحر خفیف مسدس مخبون محذوف: (بکثرت مستعمل)
فاعلاتن مفاعلن فعِلُن /
فَعِلاتن مفاعلن فعِلُن /
فاعلاتن مفاعلن فعْلُن /
فَعِلاتن مفاعلن فعْلُن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(45) بحر خفیف مسدس مخبون محجوف:
فاعلاتن مفاعلن فع /
فعِلاتن مفاعلن فع
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(46) بحر خفیف مسدس مخبون:
فعِلاتن مفاعلن فعِلاتن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(47) بحر طویل مثمن سالم:
فعولن مفاعیلن فعولن مفاعیلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(48) بحر طویل مثمن سالم مقبوض:
فعولن مفاعیلن فعولن مفاعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(49) بحر طویل مثمن مقبوض:
فعولن مفاعلن فعولن مفاعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(50) بحر مدید مثمن سالم:
فاعلاتن فاعلن فاعلاتن فاعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(51) بحر مدید مثمن مخبون:
فعِلاتن فعِلُن فعِلاتن فعِلُن /
فعِلاتن فعِلُن فعِلاتن فعْلُن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(52) بحر مدید مثمن سالم مخبون:
فاعلاتن فعِلُن فاعلاتن فعِلُن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(53) بحر بسیط مثمن سالم:
مستفعلن فاعلن مستفعلن فاعلن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(54) بحر بسیط مثمن مخبون:
مفاعلن فعِلُن مفاعلن فعِلُن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔


(55) بحر جمیل سالم: (بکثرت مستعمل)
جمیل مربع سالم: مفاعلاتن مفاعلاتن 
جمیل مسدس سالم: مفاعلاتن مفاعلاتن مفاعلاتن 
جمیل مثمن سالم: مفاعلاتن مفاعلاتن مفاعلاتن مفاعلاتن
جمیل مثمن سالم مضاعف: مفاعلاتن مفاعلاتن مفاعلاتن مفاعلاتن مفاعلاتن مفاعلاتن مفاعلاتن مفاعلاتن
اس بحر پر کلام پڑھیں ۔ ۔ ۔

 

چند اہم ضابطے:

(1) سالم کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی رکن میں تبدیلی نہیں ہوئی۔

(2) ایک جیسے ارکان والی سالم بحر کے ارکان کی تعداد شاعر اپنی صواب دید پر کم زیادہ کرسکتا ہے، جیسے فعولن فعولن پر بھی لکھ سکتا ہے، فعولن فعولن فعولن پر بھی اور فعولن فعولن فعولن فعولن پر بھی اور اس سے زیادہ بھی کر سکتا ہے۔

(2) جہاں تین متحرک ایک ساتھ ہوں وہاں درمیانی متحرک کو ساکن کرسکتے ہیں بشرطیکہ بحر تبدیل نہ ہوجائے۔ جیسے متفاعلن سے مستفعلن اور مفعول مفاعلن سے مفعولن فاعلن۔

(3) کسی بھی بحر کے آخری رکن کے آگے ایک ساکن حرف بڑھاسکتے ہیں، مثلاً اگر کسی وزن کا آخری رکن مفاعیلن ہے تو اسے مفاعیلان کرسکتے ہیں۔

مستفاد از استادِ محترم مزمل شیخ بسمل صاحب
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری